چین

چین دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے، تر جمان وزارت خا رجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے بتایا ہے کہ چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای چین۔آسیان (10+1) وزرائے خارجہ اجلاس، آسیان۔چین۔جاپان۔ جنوبی کوریا (10+3) وزرائے خارجہ اجلاس، مشرقی ایشیا سمٹ کے وزرائے خارجہ اجلاس اور آسیان علاقائی فورم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔وانگ ای کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی دعوت پر کمبوڈیا کا دورہ بھی کریں گے۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے مشرقی ایشیائی تعاون کے وزرائے خارجہ اجلاس میں چینی وزیرخارجہ وانگ ای کی شرکت سے متعلق کہا کہ مشرقی ایشیا کی موجودہ صورتحال مستحکم ہے۔

چین دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے۔چین ، آسیان ممالک کے ساتھ مل کر امن ، استحکام، خوشحالی ،خوبصورتی اور دوستی کے حامل “گھر” کی تعمیر کو آگے بڑھا رہا ہے۔دنیا کا وسیع ترین آزاد تجارتی زون یعنیٰ آر سی ای پی ہموار انداز سے آگے بڑھ رہا ہے۔مشرقی ایشیا میں مختلف میکانزم کے تحت ٹھوس تعاون کو فروع دیا جارہا ہے، جو خطے کی بحالی میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔تاہم کووڈ-۱۹ کی وبائی صورتحال، اقتصادی بحالی کو درپیش دباو اور جغرافیائی سیاست میں اتار چڑھاو کے زیر اثر مشرقی ایشیائی تعاون کو بھی پیچیدہ صورتحال کا سامنا ہے۔

چین ہمیشہ کی طرح خطے میں امن و استحکام کے تحفظ اور علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دینے میں آسیان کو ایک اہم قوت کے طور پر دیکھتا ہے، آسیان اتحاد کی تعمیر کی حمایت کرتا ہے ، علاقائی ڈھانچے میں آسیان کی مرکزی حیثیت کی حمایت کرتا ہے اور عالمی و علاقائی امور میں آسیان کے اہم ترین کردار کی حمایت کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں