اقوام متحدہ(عکس آن لائن)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ چیئرمین کی حیثیت سے، چین نے سلامتی کونسل میں مشترکہ ترقی اور پائیدار امن کے فروغ پر کھلی بحث کی میزبانی کی۔ چینی مندوب نے اپنی تقریر میں کہا کہ چین کی جانب سے اس کھلی بحث کے انعقاد کا مقصد سلامتی کے مسائل پر گہرے اور وسیع تر نظریے کو فروغ دینا، ترقیاتی خامیوں کو دور کرنا، ترقی کے ذریعے امن کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہونا اور پائیدار امن کے قیام کے لیے جامع اور موثر طریقے تلاش کرنا ہے۔
منگل کے روز اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب چانگ جون نے اپنی تقریر میں کہا کہ بنیادی، جامع اور پائیدار ترقی کا حصول ملک کے طویل مدتی امن و استحکام کو یقینی بنانے کی بنیاد ہے۔ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر زیادہ تر مسائل ترقی پذیر خطوں میں پائے جاتے ہیں، جہاں غربت اور ناہموار ترقی مشترکہ خصوصیات ہیں۔ باہمی احترام اور مشترکہ ترقی کا حصول بین الاقوامی امن کو برقرار رکھنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔
چین مشترکہ ترقی ،مشترکہ سلامتی کے حصول اور ترقی پسند بین الاقوامی معاشرے کی تعمیر کے فروغ پر زور دیتا ہے۔چین ترقیاتی ایجنڈے کو ترجیح دینے میں اقوام متحدہ کی حمایت کرتا ہے، بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات کو تیز کرنے کے سیکرٹری جنرل گوئتریس کے مطالبے کا جواب دیتا ہے، اور عالمی حکمرانی میں ترقی پذیر ممالک کی آواز کو بڑھانے کی حمایت کرتا ہے۔