لی کھ چھیا نگ

چین اپنے پڑوسی ممالک میں سے آسیان کو ترجیح دیتا ہے، لی کھ چھیا نگ

نوم پین(عکس آن لائن) چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے پچیسویں چین-آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ سفارتی حوالے سے چین اپنے پڑوسی ممالک میں سے آسیان کو ترجیح دیتا ہے اور آسیان کے ساتھ ترقی و تعاون کی بنیاد پرباہمی شراکت داری کے لئے تیار ہے تاکہ چین-آسیان ہم نصیب معاشرے کی مزید بہتر تعمیر کی جائے۔

لی کھہ چھیانگ نے نشاندہی کی کہ چین اجلاس میں بحیرہ جنوبی چین سے متعلق مختلف فریقوں کے ردعمل کے اعلامیے پر دستخط کی بیسویں سالگرہ پر مشترکہ اعلان کے اجراء کا خیرمقدم کرتا ہے اور آسیان ممالک کے ساتھ مل کر بحیرہ جنوبی چین میں امن کامحافظ،دوستی کامعمار اور تعاون پر عمل درآمد کرنے والا ملک بنے گا۔
آسیان ممالک کے رہنماؤں نے اظہارِ خیال کیا کہ آسیان چین تعلقات علاقائی تعاون کی عمدہ مثال ہے اور آسیان چین کے ساتھ ہمہ گیر اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں