بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیئن کا دورہ چین گزشتہ سال دسمبر میں یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل کے دورہ چین کے بعد چین اور یورپی یونین کے درمیان ایک اور اہم اسٹریٹجک تبادلہ ہے، جس سے یہ مثبت پیغام ملا ہے کہ چین اور یورپی یونین تبادلوں اور رابطوں کو مضبوط بناتے ہوئے دوطرفہ اور کثیر الجہتی مکالمے اور تعاون کو فروغ دیں گے اور اختلافات پر تعمیری طور پر قابو پائیں گے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
ترجمان نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان گہرے تبادلے ہوئے اور اہم اتفاق رائے حاصل ہوئے ہیں۔ فریقین نے اتفاق کیا ہے کہ چین-یورپی یونین تعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دیا جائےگا، باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو مضبوط بنایا جائےگا، “ایک دوسرے سے علیحدگی” کی مخالفت کرتے ہوئے عالمی چیلنجوں کا مشترکہ طور پر سامنا کیا جائےگا.
وانگ ون بین نے کہا کہ فریقین نے یوکرین بحران کے حوالے سے تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال بھِی کیا اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان روابط اور تعاون برقرار رکھنا بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ بحران کو پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے اور بحران کے اثرات کو کم کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔
یورپی یونین اور خود صدر وان ڈیر لیئن نے چین کی جانب سے گرمجوش اور دوستانہ استقبال اور متعلقہ بندوبست کا شکریہ ادا کیا۔