چین اور سنگاپور

چین اور سنگاپور کااعلیٰ معیار کی دور اندیش شراکت داری کے قیام پر اتفاق

بیجنگ (عکس آن لائن) عوامی جمہوریہ چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ کی دعوت پر جمہوریہ سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ نے 27 مارچ سے یکم اپریل 2023 تک عوامی جمہوریہ چین کا سرکاری دورہ کیا۔فریقین نے چین اور سنگاپور کے مابین تعلقات کو ہمہ جہت اور اعلیٰ معیار کی دور اندیش شراکت داری کی بلندی تک لانے پر اتفاق کیا تاکہ مستقبل کی ترقی کی منصوبہ بندی کی جاسکے اور دوطرفہ تعلقات کی اسٹریٹجک سمت کو واضح کیا جاسکے۔

فریقین نے “بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور کامیابیوں کو سراہا اوردونوں ممالک اور خطے کے عوام کے فائدے کے لئے اعلی معیار کے تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں