بیجنگ (عکس آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کےعظیم عوامی ہال میں برازیل کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر آرتھر لیرا سے ملاقات کی۔ جمعہ کے روز
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور برازیل مشرقی اور مغربی نصف کرّے میں سب سے بڑے ترقی پذیر ممالک اورعالمی اثر و رسوخ کے حامل ابھرتے ہوئے بڑے ممالک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افراتفری کی شکار اس دنیا میں چین اور برازیل کو ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ، برازیل کی “دوبارہ صنعت کاری” اور “تیز رفتار ترقی کے منصوبے” کے نئے ورژن کے ساتھ انتہائی مطابقت رکھتا ہے ،مکمل طور پر رابطہ سازی کرسکتا ہے اور برازیل کےمتعلقہ عملِ جدیدیت میں مدد کرسکتا ہے۔
آرتھر لیرا نے کہا کہ چین کے ساتھ تعاون نےبرازیل کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو مؤثر طریقے سے فروغ دیا ہے اور برازیل کی پیداواری صلاحیت اور روزگار میں اضافہ کیا ہے۔ چین کی کامیابی دنیا کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے ، چین ہمیشہ برازیل کی ترقی کے لیے ایک اہم شراکت دار رہا ہے. برازیل چین کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملی کو مضبوط بنانے اور باہمی تعلقات کو نئی بلندی پر لے جانے کی امید رکھتا ہے۔