چین

چین ، سال 2022 میں فرسٹ کلاس واٹر کے سمندری علاقوں کا رقبہ 97.4 فیصد رہا

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت ماحولیات کے ایک عہدیدار نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کے سمندری ماحول کی موجودہ صورتحال عمومی طور پر مستحکم اور بہتر ہو رہی ہے۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس وقت چین زمینی اور سمندری آلودگی پر قابو پانے اور ماحولیاتی خطرات کی روک تھام جیسے اہم کاموں کو مضبوطی سے آگے بڑھا رہا ہے اور سمندری ماحولیاتی نگرانی کو مسلسل مضبوط کر رہا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ چین کے سمندری پانی کا مجموعی معیار مسلسل بہتر ہو رہا ہے۔ 2022 میں فرسٹ کلاس واٹر کے سمندری علاقوں کا رقبہ کل سمندری رقبے کا 97.4 فیصد تھا اور یہ مجموعی طور پر مستحکم رہا، سمندری حیاتیاتی نظام میں بہتری آئی اور 2021 سے اس کی “غیر صحت مند” حالت کو مسلسل ختم کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں