گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن) چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ سہیل فاضل نے شہر کے مختلف علاقوں کا وز ٹ کیا اور بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے والے 160ٹریفک اہلکاروں میں نقد انعام،عیدی اور تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔سی ٹی اوکا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکاروں کو مصروف چوکوں، مارکیٹس،رمضان بازار اور کرونا ایس او پی کی پابندی کروانے جیسے کئی مراحل کا سامنا کرنا ہوتا ہے اور ڈیوٹی کے ان مشکل مراحل میں اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر اہلکاروں کا حوصلہ بلند ہوتا ہے جس سے وہ اور بھی د لجمعی سے ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔
سی ٹی او نے عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹریفک اہلکاروں کی ہدایات پر عمل پیرا ہوں تا کہ کسی بھی قسم کے بے ہنگم ٹریفک مسائل سے بچا جا سکے۔اس موقع پر سی ٹی او نے ٹریفک سٹاف کو اسی طرح اچھی ڈیوٹی کرتے رہنے کہ تلقین کی۔