چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ نے اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کرنے کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد(عکس آن لائن) چیئرمین سینیٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی سے سینیٹ کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کرنے کی اجازت مانگ لی،چیئرمین سینیٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط ارسال کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس نے دنیا کے پارلیمان کے لیئے چیلنجز پیدا کر دیئے ہیں،

سینیٹ ہال میں سماجی فاصلے کے زریعے اجلاس منعقد کرنا ممکن نہیں ہے،سینیٹ میں ممبران کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ممکن نہیں کہ سینیٹ ہال میں اجلاس منعقد کیا جا سکے،صحت کی ایڈوائزری کو مدد نظر رکھتے ہوئے سینیٹ کا اجلاس سینیٹ ہال میں منعقد کرنا ممکن نہیں ،1993 میں قومی اسمبلی میں آتشزدگی کے وقت اسمبلی کے اجلاس سینیٹ چیمبر میں منعقد ہوتے تھے،آج بھی غیر معمولی صورت حال کا سامنا ہے کہ سینیٹ کا اجلاس اپنے ایوان میں منعقد نہیں ہو سکتا،پارلیمانی روایات کو دیکھتے ہوئے سینیٹ کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کرنے کی اجازت دی جائے ،تاکہ سینیٹ اپنا آئینی کردار ادا کر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں