زرتاج گل

چاہتی ہوں 9 مئی کے واقعے کو ختم کردیا جائے، زرتاج گل

گوجرانوالہ (عکس آن لائن)تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ چاہتی ہوں 9 مئی کے واقعے کو ختم کردیا جائے۔گوجرانوالا میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ جس کو سزا دینی ہے دے دیں لیکن پاکستان کے عوام کو آزاد کردیں۔زرتاج گل نے کہا کہ چاہتی ہوں ملک آگے بڑھے آپس میں بیٹھیں اور اس کا حل نکالیں، امید تھی مستقل ضمانت ملے گی، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں گے۔انہوںنے کہاکہ ایک دن یہیں پر ضمانت بھی ملے گی اور کیس بھی ختم ہوگا۔