اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے ابتدائی چارمہینوں میں 43.76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبر2019ء کے عرصے میں چاول کی برآمدات سے پاکستان کو 633.739 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 43.76 فیصد زیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 4 مہیینوں میں چاول کی برآمدات سے پاکستان کو440.82 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مقداری لحاظ سے جاری مالی سال میں 11 لاکھ 41 ہزار334 میٹرک ٹن چاول برآمد کیا گیا، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں 8 لاکھ 78 میٹرک ٹن چاول کی برآمد ریکارڈ کی گئی تھی۔