ما سکو (عکس آن لائن) چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کا پروموشنل ویڈیو روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے ووستانیا اسکوائر پر بڑی سکرین پر پہلی بار نشر کی گئی ہے ۔ یہ اسکوائر سینٹ پیٹرزبرگ میں ایک مشہور سیاحتی مقام ہے اور جس میں لوگوں کا سب سے بڑا بہاؤ ہے۔
2024 میں، سینٹ پیٹرزبرگ شہر کی حکومت نے چینی نئے قمری سال کو منانے کے لیے سرگرمیوں کا ایک سلسلہ ترتیب دیا، جس میں مذکورہ سرگرمی کے علاوہ چین-روس کا مشترکہ کنسرٹ بھِی شامل ہے۔ سینٹ پیٹرزبرگ کے میئر الیگزینڈر بیگلوف نے چینی ناظرین کو جشن بہار کی مبارکباد کے لیے ایک ویڈیو ریکارڈ کی۔
سینٹ پیٹرزبرگ کے علاوہ، روس کے دارالحکومت ماسکو کے وسط میں متعدد بڑی آؤٹ ڈور اسکرینیں بھی فروری کے اوائل سے اسپرنگ فیسٹیول گالا سے متعلق نشریات کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ 2024 میں، چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا پہلی بار روسی ٹی وی اور نئے میڈیا پر لائیو نشر کیا جائے گا۔
روسی بولنے والے خطے کا سب سے بڑا سوشل میڈیا “وی کے” جس میں فعال صارفین کی سب سے زیادہ تعداد ہے، 9 فروری کو اپنے نئے میڈیا کلائنٹ پر پورے اسپرنگ فیسٹیول گالا کو لائیو نشر کرے گا۔