پیٹرول اور ڈیزل

پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں سالانہ بنیادوں پر7 فیصد کمی ہوگئی

لاہور (عکس آن لائن)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر7 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ۔

اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں ملک میں 2.76ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 2.97ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔

اگست میں ملک میں 1.41ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 8فیصد کم ہے، گزشتہ سال اگست میں ملک میں 1.53ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ جولائی کے مقابلہ میں اگست میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پر4 فیصدکااضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی میں ملک میں 1.35ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جواگست میں بڑھ کر1.41 ملین ٹن ہوگئی۔اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں پیٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر8فیصد اورہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 11فیصد کا اضافہ ہوا، اس کے برعکس فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر61 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں