جوڈیشل کمپلیکس

پیرمحل:جوڈیشل کمپلیکس کے سنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب ، ججز اور وکلاءکی بھر پور شرکت

پیرمحل(نمائندہ عکس آن لائن)جو ڈیشل کمپلیکس کے سنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب ، ججز اور وکلاءکی بھر پور شرکت ، پولیس کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی۔تفصیل کے مطا بق لا ہور ہا ئی کورٹ کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے اپنے دست مبارک سے کما لیہ روڑ پر زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اس مو قع ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج غلام عباس سیال اور دیگر ججز کے علاوہ صدر تحصیل بار کو نسل چو ہدری محمد عابد ایڈووکیٹ ،پو لیس ریفارمز اینڈ اینٹی کرپشن ممبر پنجاب چو ہدری امتثال احمد سمیت صو بہ کی دیگر بار کو نسلز کے عہدیدار اور وکلا ءبرادری بھی کثیر تعداد میں مو جو د تھی ۔

بعد ازاں جسٹس طارق سلیم شیخ نے شر کاءتقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پیرمحل میں جو ڈیشل کمپلکس کی تعمیر ہو نے سے وکلاءکی محرو میاں بھی ختم ہو جا ئیں گئیں اور آج کا دن وکلاءکے لئے انتہا ئی خو شی کا دن جب جو ڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا با قائدہ افتتاح بھی کر دیا گیا ہے اور جو ڈیشل کمپلیکس کی زیر تعمیر عمارت جدید سہو لیات سے آراستہ ہو نے کے ساتھ خو بصورتی کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ میں صدر تحصیل بار کو نسل عا بد چو ہدری اور پیر محل کی تمام وکلاءبرادری کی کا وشوں کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں کہ آج ان کا دیرینہ خواب شر مندہ تعبیر ہو رہا ہے ۔تقریب سے ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج غلام عباس سیال اور دیگر ججز محمد آصف،شہوار امین واہگہ کے علاوہ صدر با ر کونسل محمد عا بد چوہدری ،پولیس ریفامز اینڈ اینٹی کرپشن کمیٹی ممبر پنجاب امتثال چوہدری سمیت دیگران نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں