پیاز

پیازایک مفید ادویاتی سبزی ہے ،حکیم غلام مصطفی

قصور (عکس آن لائن) پیازایک مفید ادویاتی سبزی ہے جس کے بے شمار فوائدہے بالخصوص پیازنظام انہضام کی اصلاح کرتی ہے ‘ہیضہ سے موثرطورپر بچاتی ہے‘دل کی بیماریوں کے لئے پیاز اس لئے مفیدہے کیونکہ یہ خون میں چکنے مادے پیداہونے نہیں دیتی‘ بلغم سے چھٹکارے اور کھانسی سے نجات کیلئے پیازنہایت مفیدہے۔

ان خیالات کا اظہارفاضل طب الجراحت وجنرل سیکرٹری طبیہ کمیٹی ضلع قصور حکیم غلام مصطفی سبحانی نے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ پیازکااستعمال بواسیرمیں کمی لاتاہے‘ دانتوں کے درد سے نجات کیلئے حکماء حضرات اکثر پیاز استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں ‘برص کے مرض میں پیازکوبطور علاج استعمال کروایاجاتاہے موسم گرمامیں پیازکا استعمال گرمی کی شدت سے محفوظ رکھاہے اور لو سے بچاؤ کا موثرذریعہ ہے ‘پیازمیں فینول اورفلیونائیڈزہوتاہے جس کی وجہ سے یہ آنت کے کینسر کیلئے نہایت مفیدہے‘ ہیضے سے بچاؤ کیلئے پیازکو سرکہ کیساتھ استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں