عثمان بزدار

پی ڈی ایم کے مردہ گھوڑے کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش لاحاصل رہے گی، عثمان بزدار

لاہور(عکس آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مردہ گھوڑے کو دوبارہ زندہ کرنے کی سعی لاحاصل رہے گی،نااہل اور نالائق اپوزیشن ٹولے کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کا منفی سیاسی بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے، پی ڈی ایم پاکستان کی سیاسی تاریخ کا واحد اتحاد تھا جو بنتے ہی بکھر گیا، یہ لوگ کمیشن اور کک بیکس سے کمائی دولت کو بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے، ان کی تحریک تاریک ہو گئی ہے اور صرف گفتن، شنید اور برخاستن تک ہے، یہ استعفوں اور لانگ مارچ کی طرح تحریک چلانے کی بھی ہمت نہیں رکھتے.

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ نااہل اور نالائق اپوزیشن ٹولے کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، عوام نے مسترد شدہ عناصر کو یکسر رد کر دیا ہے، پی ڈی ایم کے مردہ گھوڑے کو دوبارہ زندہ کرنے کی سعی لاحاصل رہے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی شفاف اور جرت مند قیادت کے ہوتے ہوئے ان کو قومی وسائل لوٹنے کا حساب دینا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں