پی ڈی ایم

پی ڈی ایم نئے پاکستان کے جعلی معماروں سے قوم کو چھٹکارہ دلانے کی جدوجہد کررہی ہے’ عظمیٰ بخاری

لاہور( عکس آن لائن)مسلم لیگ( ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خادمہ جی استعفوں اور لانگ مارچ کے نام سے عمران خان کی ٹانگیں کانپتی ہیں،مولانا فضل الرحمن کو حکومت نے پائوں پکڑ کر اسلام آباد سے واپس بھیجا،اس مرتبہ پی ڈی ایم حکومت کو کان سے پکڑ کر گھر بھیجے گی ورنہ اسلام آباد سے واپس نہیں آئے گی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کا شیڈول جاری ہونے کے بعد وزیراعظم ہائوس میں تھرتھلی مچ گئی ہے ،خادمہ جی عمران خان نے 30استعفے دے کر بھی ڈی چوک میں بیٹھ کرپورے پانچ ماہ کی تنخواہیں وصول کیں،

عمران خان چور اچکوں کی بارات سے نیا پاکستان بنانے نکلے تھے ،پی ٹی آئی کے خود دار اور باضمیر لوگ سائیڈ لائن ہیں ،عمران خان دیہاڑی بازٹولے کے نرغے میں ہیں،عمران خان حق اور سچ کے ساتھ نہیں ،اپنی اے ٹی ایم اور فنانسر کے ساتھ ڈٹ کے کھڑا ہے ،رنگ باز اور ڈرامے بازوں کا ہجوم قوم کی بوٹیاں نوچ رہا ہے ،تبدیلی کا ڈرامہ پاکستانیوں پر مہنگائی کی خوشیاں سنانے کیلئے نازل کیا گیا ،پی ڈی ایم نئے پاکستان کے جعلی معماروں سے قوم کو چھٹکارہ دلانے کی جدوجہد کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں