اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پی ڈی ایم اور تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ الحمد اللہ گریڈ ایک سے انیس تک کے مرکزی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے پچیس فیصد اضافہ کردیا گیاہے ، صوبائی حکومت کو بھی ہدایت کی ہے کہ ہماری ہدایت پر عمل کی کوشش کریں ۔انہوں نے کہا کہ پمز کے ڈاکٹرز کے ساتھ بھی معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں، ٹی ایل پی کیساتھ بھی معاملہ طے پاگیاہے ۔وزیر داخلہ نے کہاکہ پی ڈی ایم نے پوری کوشش کی وہ سرکاری ملازمین کو مشتعل کرسکے، پی ڈی ایم اس میں بری طرح ناکام رہی ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے نالہ لئی کے لئے بھی70 ارب روپے کے فنڈ جاری کرنے کا حکم دیاہے، نالہ لئی منصوبے کو دوسال میں مکمل کیاجائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- امریکہ ہمیشہ دو چہروں کے ساتھ چین کے حوالے سے آگے نہیں بڑھ سکتا، چینی وزیر خا رجہ
- چینی وزیر خا رجہ کی افغانستان سے متعلق چین، روس، پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے تیسرے غیر رسمی اجلاس میں شرکت
- اقوام متحدہ میں یوکرین بحران کے حوالے سے “فرینڈز آف پیس” گروپ کا قیام
- چینی صدر کی شمال مشرقی چین کے جامع احیاء میں صنعتی کارکنوں کے کردار کی حوصلہ افزائی
- چین کی جانب سے فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کے لیے چار نکاتی تجویز