پی ٹی وی

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس ، آئندہ سماعت پر پرویز خٹک اور عبدالعلیم کی بریت کی درخواستوں پر دلائل کا حکم

اسلام آباد (عکس آن لائن) پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں آئندہ سماعت پر پرویز خٹک اور عبدالعلیم کی بریت کی درخواستوں پر دلائل کا حکم دیدیا ۔ جمعہ کو کیس پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔دوران سماعت جہانگیر ترین، پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود سمیت دیگر کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی ،عدالت نے ملزمان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ،سرکاری وکیل کی عدم پیشی پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کی گئی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پرویز خٹک اور عبدالعلیم کی بریت کی درخواستوں پر دلائل کا حکم دیا جس کے بعد کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں