اسحاق ڈار

پی ٹی آئی حکومت عوامی صحت کی خاطر قومی مفاہمت کی تشکیل کرے، اسحاق ڈار

لندن (عکس آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے رہنماء سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوامی صحت کی خاطر قومی مفاہمت کی تشکیل کرے اور سب کو مل کر کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے کام کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی پاکستان واپسی کے ساتھ ، پی ٹی آئی حکومت عوامی صحت کی خاطر قومی مفاہمت کی تشکیل کرے اور سب کو مل کر کورونا وائرس کو کو شکست دینے کے لئے کام کرنا چاہئے۔ انہوںنے کہا کہ قوم کو چند سال پہلے ڈینگی کی وباءکی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے میاں شہباز شریف کے مثالی اقدامات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں