پی سی بی

پی سی بی کو پی ایس ایل 4 سے مجموعی طور پر 2 ارب78 کروڑ59 لاکھ روپے سے زائد کی آمدنی ہوئی

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کو پی ایس ایل فور سے مجموعی طور پر 2 ارب78 کروڑ59 لاکھ21 ہزار 208 روپے کی آمدنی ہوئی،جس میں سے پی سی بی کو ایک ارب7 کروڑ ایک لاکھ41 ہزار295 اور 6فرنچائزز کا کو ایک ارب71 کروڑ57 لاکھ79 ہزار 913 روپے ملیں گے، ایک ٹیم کے حصے میں 28 کروڑ59 لاکھ63 ہزار319 روپے آئے، کھلاڑیوں کی میچ فیس، ڈیلی الاؤنس، سفری و رہائشی اخراجات وغیرہ پی سی بی نے خود ادا کیے۔اس حساب سے فرنچائزز کو یا تو کوئی رقم ہی نہیں ملے گی یا پھر بہت کم حصے میں آئے گی، بعض کو تو ادائیگی بھی کرنا پڑ سکتی ہے،

انھیں ہر سال بورڈ کو فرنچائز فیس دینا ہوتی ہے، اپنی اسپانسر شپ و دیگر ذرائع سے حاصل شدہ آمدنی بہت زیادہ نہیں ہے، اس لحاظ سے دیکھا جائے تو بہت کم فرنچائزز کو ہی گذشتہ ایڈیشن سے فائدہ ہوگا، البتہ اس سال تمام میچز ملک میں ہونے سے فائدہ متوقع ہے۔سینٹرل پول کے مطابق یو اے ای میں 26 میچز میں شائقین کی آمد سے 11 کروڑ22 لاکھ 16 ہزار263 روپے ملے،

اس کے برعکس کراچی میں محض 8 میچز سے ہی 19 کروڑ97 لاکھ47 ہزار 338 روپے بطور گیٹ منی حاصل ہوئے۔ ٹی وی براڈ کاسٹ ڈیل (پاکستان) سے ایک ارب16 کروڑ62 لاکھ69 ہزار146 جبکہ بیرون ملک کے24 کروڑ4 لاکھ 50 ہزار روپے حاصل ہوئے۔یو اے ای میں میچز کی ٹی وی پروڈکشن پر50کروڑ96 لاکھ75 ہزار543 روپے لگے،اس لحاظ سے مجموعی آمدنی 89 کروڑ70 لاکھ43 ہزار 603روپے رہی۔ڈیجیٹل لائیو اسٹریمنگ رائٹس (پاکستان) سے 12کروڑ72 لاکھ29 ہزار357 جبکہ بیرون ملک کے5 کروڑ 34 لاکھ33 ہزار280 روپے ملے،

20فیصد رقم بورڈ اور باقی فرنچائزز میں برابر تقسیم ہوئی، پاکستان اور باقی ممالک کے ریڈیو رائٹس سے ایک کروڑ96 لاکھ73 ہزار958 جبکہ اے ایم ریڈیو رائٹس سے ساڑھے چار لاکھ روپے حاصل ہوئے۔وائر لیس موبائل ٹیلی فون رائٹس کے93 لاکھ24 ہزار روپے ملے، گولڈ اسپانسر شپ حقوق سے 16 کروڑ 16 لاکھ30 ہزار463 جبکہ سلور حقوق سے 14 کروڑ 39 لاکھ94 ہزار375 روپے ملے۔

ہر فرنچائز کوگولڈ اسپانسر شپ سے ایک کروڑ34 لاکھ69 ہزار 205 اور سلور سے ایک کروڑ19 لاکھ 99 ہزار 531 روپے ملے۔ٹائٹل اسپانسر شپ سے حاصل شدہ 54 کروڑ 83 لاکھ 33 ہزار 333 روپے آدھے آدھے تقسیم ہوئے، بورڈ اور فرنچائزز کو27 کروڑ41 لاکھ66 ہزار667 روپے ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں