عماد وسیم

پی ایس ایل،عماد وسیم نے شرجیل خان کو میچ ونر قرار دیدیا

کراچی(عکس آن لائن) کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جارح مزاج بیٹسمین شرجیل خان کو ٹیم کے لیے میچ وننگ پلیئر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرجیل کی ٹیم میں شمولیت سے خوشی ہوئی، وہ میچ وننگ ثابت ہو سکتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں عماد وسیم نے کہا کہ اس سال کراچی کنگز کو بہت زبردست کرکٹر ملے،ہماری ٹیم بہت متوازن ہے اور ہوم کراوڈ کے سامنے کھیلنے کا مزہ زبردست ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں، غیرملکی کھلاڑیوں کے آنے سے پی ایس ایل اور دلچسپ ہوجائیگی، ڈرافٹ میں ڈین جونز اور وسیم اکرم کے ساتھ مشاورت شامل تھی، امید نہیں تھی کہ اتنے اچھے کھلاڑی مل جائیں گے۔

مسلسل تیسرے بار ٹیم کی قیادت کرنے والے عماد وسیم نے کہا کہ فٹنس بہترین ہے اور پی ایس ایل کیلئے پوری طرح تیارہوں، کراچی کنگزکی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے، فینز ٹیم کوصرف جیتتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں، بحیثیت کپتان کوشش ہوتی ہے سب کو ساتھ لیکر چلوں اگر منصوبیکیمطابق کھیلیں گیتونتائج مثبت آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم لیجنڈہیں ان سیبہت کچھ سیکھنیکوملتاہے جب کہ ڈین جونز بہترین کوچ اور جارحانہ مزاج ہیں، ڈین جونزحریف ٹیم کیخلاف بہترین منصوبہ بندی کرتیہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں