پی ایس ایل

پی ایس ایل کو کامیاب بنانے اور عوام کو اسٹیڈیمزمیں لانے کیلئے ٹکٹوں کے نرخ کم رکھے جانے کا امکان

لاہور( عکس آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کو کامیاب بنانے اور عوام کو اسٹیڈیمزمیں لانے کیلئے ٹکٹوں کے نرخ کم رکھے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹوں کی فروخت 20جنوری سے شروع ہوگی۔ لیگ کے اگلے ایڈیشن کا آغاز 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ سے ہو گا۔پاکستان سپر لیگ کے تمام ایڈیشنز میں ٹکٹوں کی قیمتیں نسبتاًزیادہ رکھی گئی تھیں جس کے سبب شائقین کرکٹ نے بڑی تعداد میں سٹیڈیم کا رخ نہیں کیا تھا۔

ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 8000 روپے تک مقرر کی گئی تھی جس پر شائقین نے قیمتوں کی زیادہ قرار دیتے ہوئے بورڈ سے قیمتوں کا مطالبہ کیا تھا۔سابقہ تجربات کو دیکھتے ہوئے اس مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے میچز کے ٹکٹ کی قیمت کم رکھے جانے کا امکان ہے۔ بورڈ نے اس مرتبہ قیمتیں 200 روپے سے 3ہزار روپے تک رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈے میچز کے ٹکٹ کی قیمت 200 سے 300 روپے تک مقرر کی جائے گی جبکہ دیگر ٹکٹوں کی قیمتیں 500، ایک ہزار، 2ہزار اور تین ہزار ہوسکتی ہے۔پاکستان سپر لیگ اس مرتبہ مکمل طور پر پاکستان میں ہورہی ہے اور گزشتہ سال کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال سٹیڈیم کو بھرنا پی سی بی کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں