پی ایس ایل

پی ایس ایل افتتاحی تقریب پر 21کروڑ روپے خرچ ہوں گے

کراچی(عکس آن لائن) پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پر 21کروڑ روپے خرچ ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل5 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب آج کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سجائی جائیگی، اس میں راحت فتح علی خان، ابرار الحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ، ابو محمد، فرید ایاز اور سوچ بینڈ میں شامل گلوکار فن کا مظاہرہ کرینگے،آفیشل ترانہ گانے والے چاروں گلوکار عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون بھی موجود ہونگے،آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ تقریب پر21 کروڑ روپے خرچ ہونگے،

اس سے قبل جو کمپنی انعقاد کرتی تھی رواں برس اسے ذمہ داری نہیں سونپی گئی، نیشنل اسٹیڈیم میں گذشتہ چند روز سے تقریب کی ریہرسل بھی جاری ہے، سانڈ سسٹم کو تقریبا روز ہی چیک کیا جاتا ہے۔پہلے روز دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ہوگا،ان دونوں ٹیموں کی تقریب میں موجودگی یقینی جبکہ پشاور زلمی کے آفیشلز کا بھی کہنا ہے کہ ان کے تمام پلیئرز نیشنل اسٹیڈیم میں موجود ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں