ریما بنت بندر

پہلے غزہ میں جنگ بندی پھر اسرائیل سے تعلقات کی بات ہوگی، سعودی سفیر

ڈیووس(عکس آن لائن)سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی نوعیت کے تعلقات کی راہ میں غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کو رکاوٹ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی سے پہلے اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں ہو سکتے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکہ میں مملکت کی سفیر ریما بنت بندر نے ڈیووس میں کہی ،انہوں نے کہاکہ سعودی عرب غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے تاریخی معاہدے کے بارے میں بات چیت نہیں کر سکتا۔

سعودی سفیر برائے امریکہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں سب سے اہم چیز یہ سمجھنا ہے کہ ہماری پالیسی میں اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کو مرکزیت حاصل نہیں ہے بلکہ مرکزیت امن اور خوشحالی کو حاصل ہے،سعودی سفیر برائے امریکہ نے مزید کہا کہ ٹھنڈے سروں کو غالب ہونا چاہیے .

اس ہفتے کے شروع میں ڈیووس میں ہی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب اب بھی اسرائیل کے ساتھ مستقبل کے تعلقات کے امکانات کے لیے کھلا ہے، لیکن انہوں نے جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کوئی حقیقی علامت نظر نہیں آرہی ہے جیسا کہ اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ دو طرفہ سٹریٹجک مقاصد قریب آ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں