کراچی (نمائندہ عکس ) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے بھی کراچی کو بنایا تھا اور دوبارہ بھی اسے بنا سکتے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ آج انتخابی مہم میں اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں لیکن کراچی میں بہتری کی طرف کسی کی توجہ نہیں ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ پی ایس پی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے اور 200 سے زائد یو سیز کے چیئرمین اس الیکشن میں کھڑے کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ سے پولیس کی نفری منگوائی جارہی ہے جبکہ ڈاکو اور پولیس مل کرٹھپے لگارہے ہیں۔ مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ حکومت گزشتہ کئی سالو سے کراچی شہر پر حکومت کر رہی ہے لیکن اس نے کراچی کے لئے کچھ نہیں لیکن ہم نے پہلے بھی کام کر کے دکھایا تھا اور اب بھی اس شہر کے لئے کام کر سکتے ہیں۔