نیوزی لینڈ

پہلا ٹی ٹوئنٹی،نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو 66 رنز سے ہرا دیا

ہملٹن (عکس آن لائن)نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بنگلا دیش کو 66 رنز سے شکست دیدی ، نیوزی لینڈ نے 210رنز بنائے ، بنگلہ دیشی ٹیم 144رنز پر ڈھیر ہوگئی ،تین میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل منگل کو کھیلا جائے گا۔ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کے خلاف نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ پہلے ہی اوور میں گر گئی تاہم پھر ڈیون کانوے اور مارٹن گپٹل نے جارحانہ بیٹنگ کی۔گپٹل 35رنز بنا کر گئے تو ان کے بعد ول ینگ بیٹنگ کیلئے آئے اور 30 گیندوں پر 53 رنز جڑ دیئے۔دوسرے اینڈ سے ڈیون کانوے رنز بناتے رہے اور اسکور کو 3 وکٹ پر 210 رنز تک پہنچا دیا ،ڈیون کانوے 52 گیندوں پر 92 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔جواب میں بنگلا دیش کی بیٹنگ لائن فلاپ ہو گئی محمد نعیم 27، عاطف حسین 45 سیف الدین 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ہدف کے تعاقب میں پوری بنگلا دیشی ٹیم 144 رنز بنا سکی ، ایش سودھی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔تین میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل منگل کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں