پھولوں

پھولوں کے کاشتکاروں کوگیندے کی کاشت دسمبر کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن):پھولوں کے کاشتکاروں کوگیندے کی کاشت دسمبر کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ گیندے کا پودا تقریبا ساراسال ہی اگایاجاسکتاہے تاہم موسم سرما کے دوران اس کی دسمبر کاشت مزیدبہتر پیداوارکی ضامن ہوتی ہے اور یہ 15 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ پرزیادہ اگا کا حامل ہوتاہے مگر اسے شدید کورے سے بچانے کی بھی اشدضرورت ہوتی ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت قصور نےبتایا کہ گینداایک مفید سخت جان اور باغیچے میں آسانی سے اگا جانیوالا پھول ہے جس کی دنیابھرمیں 50 سے زائداقسام کاشت کی جارہی ہیں نیزگیندے کے پتے گہر ے سبز، پھول سفید، گولڈن، اورنج،پیلے اور سرخ ہونے کے باعث انتہائی خوش نمامحسوس کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ باغبان و کاشتکار گیندے کی کاشت فروری و مارچ،مئی، جون،ستمبر واکتوبر میں بھی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گیندے کی افریقن اقسام میں فلفی رفلزکلائمیکس، ییلوسپریم، انکا،فرسٹ لیڈی، جائنٹ سن سیٹ، کران آف گولڈ، فرنچ اقسام میں کیوپڈ،ییلو،فرنچ بٹر، سوتھ، بٹربال گولڈی،رسٹی گلو، سنوبالگولڈن بال شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں