پٹرول 7 روپے فی لٹر

پٹرول 7 روپے فی لٹرتک مہنگا کرنے کی تجویز

اسلام آباد (عکس آن لائن ) اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی۔ اوگرا ورکنگ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز ہے۔
مہنگائی کے ایک اور طوفان کا خدشہ، پٹرول 7 روپے لٹر مہنگا کرنے کی تجویز جبکہ ڈیزل کے نرخ 8 روپے بڑھنے کا امکان ہے، قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

پٹرول 7 روپے فی لٹر
پٹرول 7 روپے فی لٹر

پٹرولیم لیوی کی موجودہ شرح میں اضافہ نہ ہونے پر پٹرول، ڈیزل 4 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ 30 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی کی بنیاد پر کی گئی، پٹرول کی موجودہ قیمت میں 26 روپے 70 پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی شامل ہے، ڈیزل کی موجودہ قیمت میں 25 روہے 73 پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں