وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ

پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مزید بہتر اقدامات کرے، وزیراعلی سندھ

کراچی(عکس آن لائن ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے امن امان کی بحالی میں پولیس کا بڑا اہم کردار ہے،پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مزید بہتر اقدامات کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ہاوس سندھ میں چارج سنبھالنے سے قبل مشتاق مہر نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلی سندھ نے آئی جی سندھ کو صوبے میں امن امان کی صورتحال بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

ملاقات میں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کے امن امان کی بحالی میں پولیس کا بڑا اہم کردار ہے اور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مزید بہتر اقدامات کرے، چاہتا ہوں کہ پولیس کی موجودگی عوام کے لئے پریشانی کی بجائے تحفظ کا باعث ہو۔اس موقع پرآئی جی سندھ نے وزیراعلی کو صوبے میں امن امان کی صورت حال مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں