پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی انتظامی غفلت

لاہور (عکس آن لائن) پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی انتظامی غفلت کے باعث یونیورسٹی حکام یونیورسٹی کے 27 شعبہ جات کے 361 طلباء و طالبات کی ڈگریاں روک لی ہیں اور ان ڈگریوں کے اجراء کے لئے معاملہ اکیڈمک کونسل کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس کا اجلاس 10 نومبر کو طلب کیا گیا ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈگریوں سے محروم طلباء گزشتہ 8 ماہ سے ڈگریوں کے حصول کے لئے چکر لگا رہے ہیں جبکہ ڈگریاں روکنے کی وجہ فیسوں کی ادا کردہ کاپیاں بروقت شعبہ جات کو نہ بھجوانا بتائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں