لاہور ( نمائندہ عکس) پنجاب کے 9اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کل (پیر )سے ہوگا ،پانچ سال تک کی عمر کے 63لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے ۔لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں مہم سات روز جاری رہے گی جبکہ دیگر چھ اضلاع میں انسداد پولیو مہم پانچ روز جاری رہے گی۔ان چھ اضلاع میں سیالکوٹ، ڈی جی خان، ملتان، میانوالی، بہاولپور اور راجن پور شامل ہیں ۔
انسداد پولیو مہم میں سو فیصد کوریج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔مزید کہا گیا ہے کہ مسڈ چلڈرن کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے سے متعلق مستند ڈیٹا پر مشتمل رپورٹ بھجوائی جائے۔