پنجاب پولیس

پنجاب پولیس نے نئے مالی سال کیلئے 158 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا

لاہور (نمائندہ عکس) پنجاب پولیس نے نئے مالی سال کے لیے تنخواہوں، اخراجات، سامان کی خریداری سمیت دیگر کے لیے 158 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں سب سے زیادہ 120 ارب مانگا گیا ہے۔ 25ارب پٹرول کے لیے، ڈیڑھ ارب بجلی کے بلز کی مد اور تین ارب روپے یونیفارم کی مد میں مانگے گئے ہیں۔کاسٹ آف انویسٹی گیشن کی مد میں تین ارب، متفرق و اینٹی رائٹ کے اخراجات کی مد میں ڈیڑھ ارب روپے طلب کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ گاڑیوں، بلڈنگز اورمینٹیننس کی مد میں دو ارب، متفرق اخراجات کی مد میں 7 ارب، ایل پی ا?ر کی مد میں ڈیڑھ ارب مانگے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے دوران سروس فوت ہونے والے افسران و ملازمین کے لیے 3 ارب، شہدا کے لیے 50 کروڑ روپے کا بجٹ مانگا ہے۔ذرائع کے مطابق متفرق گاڑیوں و دیگر سامان کی خرید وفروخت کی مد میں 7 ارب روپے طلب کیے گئے ہیں۔

مالی سال دو ہزار اکیس بائیس میں پولیس کو 128 ارب جبکہ دو ہزار بیس اکیس میں 118.6 ارب روپے ملے تھے۔ پولیس کا دو ہزار انیس بیس کا بجٹ 115 ارب، دو ہزار اٹھارہ انیس 111.7 ارب جبکہ دو ہزار سترہ اٹھارہ کا بجٹ 95 ارب روپے تھا۔دو ہزار سولہ سترہ میں پولیس کو 88 ارب، دو ہزار پندرہ سولہ میں 86 ارب جبکہ دو ہزار چودہ پندرہ میں 81 ارب روپے کا بجٹ ملا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں