ڈینگی وائرس

پنجاب میں24 گھنٹوں کے دوران 85 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

لاہور(عکس آن لائن ) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 85 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں راولپنڈی میں 57، اسلام آباد میں 26، سیالکوٹ اور سرگودھا میں ایک ،ایک مریض رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت نے بتایا کہ سب سے زیادہ راولپنڈی میں 629 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، پنجاب میں رواں برس 683 اور ملک بھر میں 979 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں