کروناوائرس

پنجاب میں کرونا کے63 نئے کیسز رپورٹ، اموات کی تعداد 2 ہزار 879 ہوگئی

لاہور(عکس آن لائن ) پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 63 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 18 مریض انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ہیلتھ کیئر پنجاب کا کہنا ہے کہ 18 مریضوں کے انتقال کرجانے کے بعد صوبے میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 879 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کرونا کے 63نئےکیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد ایک لاکھ15ہزار138 ہوگئی۔ ترجمان ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کرونا کے 18لاکھ77ہزار938ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ جبکہ کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 98ہزار34 ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں