لاہور((عکس آن لائن) پنجاب میں ڈینگی کے وار مزید تیز ہو گئے، چوبیس گھنٹوں میں مزید53 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔
سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان خان کے مطابق رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 980 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے،رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 341 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے،ہور میں گزشتہ روز 19 نئے مریض سامنے آئے،راولپنڈی میں گزشتہ روز 9 ،فیصل آباد میں 7 ،ضلع اٹک میں 5 ،ملتان میں 4 ،قصور، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بہاولپور ، منڈی بہائوالدین اور جہلم میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔
سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 37 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے۔ رواں سال کے دوران پنجاب کا کوئی بھی شہری ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا۔