ملیریا کی دوا

پنجاب میں ملیریا کی دوا سے کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے کا فیصلہ

لاہور(عکس آن لائن) پنجاب میں کورونا کے مریضوں کو آزمائشی بنیادوں پر ملیریا کی دوا دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس حوالے سے بتایا کہ کوئی فزیشن دوا دے رہا ہے تو وہ کچھ کہہ نہیں سکتیں.

تاہم حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا کے مریضوں کو آزمائشی بنیادوں پر ملیریا کی دوا دینی شروع کی جائے کیونکہ دوا کے استعمال کے بعد ہی نتائج اخذ کیے جا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے پاس دوا موجود ہے اور مزید 50 ہزار گولیاں بھی خرید لی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں