راجہ عدیل

پنجاب میں برآمدی صنعت کو ہفتے میں6روزکام کی اجازت خوش آئند ہے،راجہ عدیل

لاہور (عکس آن لائن) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر

راجہ عدیل و سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی

طرف سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں ایکسپورٹ کی صنعت کو ہفتے میں 6روز کام کرنے کی اجازت دینے

کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدی صنعت کی طرح تمام صنعتوں اور کاروباری مراکز کو بھی

ہفتہ میں6دن کام کی اجازت دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں سے ملکی معیشت استحکام پذیر ہوگی

اور حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے

ہوئے کیا۔ راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے بھی کورونا وائرس کی وباء کے

اثرات کو کم کرنے کے ضمن میں کاروباری سرگرمیوں کے تسلسل کو برقراراور محصولات کے ذرائع کو محفوظ

کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اس لیے معاشی استحکام کے لیے تجارت اور کاروبار کے تسلسل کو برقرار رکھا

جائے اور کاروبار ی ایام اور اوقات سابق ادوار کی طرح بحال کیے جائیں تاکہ معاشی

سرگرمیوں سے حکومت معاشی طور پر مستحکم ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں