ڈاکٹر یاسمین راشد

پنجاب میں 40 ہزار کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے، دیہاڑی دار طبقے کی بحالی ترجیح ہے‘یاسمین راشد

لاہور(عکس آن لائن) صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں 40 ہزار کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے، حکومت عوامی ریلیف کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھار ہی ہے، دیہاڑی دار طبقے کی بحالی ترجیح ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حکومت لاک ڈاؤن میں نرمی یا بڑھانے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کرے گی، پنجاب میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بھی بڑھا دی گئی ہے، میو ہسپتال سے مجموعی طور پر 59 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں، تاحال میو ہسپتال میں کورونا وائرس کے شکار 265 مریض زیر علاج ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کا صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جانا انتہائی مثبت تبدیلی ہے، حکومت پنجاب کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ، وبا کے تدارک اورعوامی ریلیف کیلئے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہے، کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں