لاہور (عکس آن لائن) پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال تاحال قابو میں نہیں آئی ،صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 225 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں 162، لاہور میں 25 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ چکوال، اٹک، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات سے بھی مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ راول پنڈی میں ڈینگی مچھرکے کا ٹنے سے اب تک 13 افراد انتقال کرچکے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ پنجاب میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4886 ہوگئی ہے۔ صوبے بھر میں2148 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔ لاروا کی موجودگی پر237 کمرشل مقامات کے خلاف مقدمات درج کرکے 63 افراد گرفتار کرلئے گئے۔