فیاض الحسن چوہان

پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں اور جیل ملازمین کی ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا گیا ‘ فیاض الحسن چوہان

لاہور(عکس آن لائن) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں اور جیل ملازمین کی ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے،اب تک 480 قیدیوں کو کرونا ویکسین لگائی جا چکی ہے،34 جیل ملازمین کرونا ویکسین سے مستفید ہو چکے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ویکسین مہم ہر ضلع کے متعلقہ سی ای او ہیلتھ کے تعاون سے کی جا رہی ہے۔ رواں ہفتے قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی بھی کرونا سے بچاؤ کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ فیاض الحسن چوہانانہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں کرونا کے خلاف برسر پیکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں