پنجاب بھر

پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں اور جیل ملازمین کی ویکسینیشن کا آغاز کر دیا

راولپنڈی (عکس آن لائن)پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں اور جیل ملازمین کی ویکسینیشن کا آغاز کر دیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کے مطابق اب تک 480 قیدیوں کو کرونا ویکسین لگائی جا چکی ہے،گزشتہ روز 107 قیدیوں اور 4 جیل ملازمین کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی گئی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ اب تک 34 جیل ملازمین کرونا ویکسین سے مستفید ہو چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ویکسین مہم ہر ضلع کے متعلقہ سی ای او ہیلتھ کے تعاون سے کی جا رہی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ رواں ہفتے قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی بھی کرونا سے بچاؤ کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں