عطا تارڑ

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کیس، عطا اللہ تارڑ کی عبوری ضمانت کی توثیق

لاہور(نمائندہ عکس )سیشن کورٹ لاہور نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کی عبوری ضمانت کی توثیق ہوگئی۔

سابق وزیر عطا تارڑ، رانا مشہود، مرزا جاوید، رخسانہ کوثر، اویس لغاری، ملک حبیب اعوان، بلال تارڑ اور دیگر لیگی رہنما پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں ضمانت کے لئے سیشن کورٹ پہنچے۔ سیشن عدالت کورٹ نے ن لیگ کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں