کراچی (عکس آن لائن)فروری 2020ء کے دوران پلاسٹک مٹیریلز کی درآمدات میں 15.24 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق فروری 2020ء کے دوران برآمدات کا حجم 31.3 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ جنوری 2020ء کے دوران پلاسٹک مٹیریلز کی درآمدات کا حجم 27.1 ارب روپے رہا تھا۔
اس طرح جنوری 2020ء کے مقابلہ میں فروری 2020ء کے دوران پلاسٹک مٹیریلز کی قومی درآمدات میں 4.2 ارب روپے یعنی 15 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔