پشاور(عکس آن لائن)پشاورکے نواحی علاقہ تھانہ داؤدزئی کی حدودناگمان پل کے قریب سوتیلے ماموں کی فائرنگ سے بھانجا اوربھانجی جاں بحق جبکہ دوافرادزخمی ہوگئے ۔تھانہ داؤدزئی پولیس کے مطابق ناگمان پل کے قریب لاچینوں کلے میں ملزم سعد ولدسرورسکنہ شبقدرچارسدہ اپنی سوتیلی بہن کی گھرناگمان لاچینوں کلے آیا اور نامعلوم وجوہات کی بنا پرفائرنگ کرتے ہوئے اپنی بھانجی اوربھانجاکوقتل کرڈالاجبکہ گھرمیں موجودفائرنگ کی زد میں آکرایک شخص اورخاتون زخمی ہوگئے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موقع پرملزم کوآلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا۔اس موقع پرریسکیو1122کی ٹیم نے نعشوں اورزخمیوں کوقریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے نعشوں کوقبضے میں لے کرتحقیقات شروع کردی ہیں۔