نہر پل کی تعمیر

پریس کلب بھاگٹانوالہ کی کوششوں سے مقامی ایم پی اے نے نہر پل کی تعمیر شروع کر ا دی

بھاگٹانوالہ (نمائندہ عکس آن لائن) پریس کلب بھاگٹانوالہ کی کوششوں سے مقامی ایم پی اے نے نہر پل کی تعمیر شروع کر ا دی ۔تفصیلات کے مطابق بھاگٹانوالہ نہر پل 73 جو کافی عرصہ سے ٹو ٹ پھوٹ کا شکار تھی جس سے بھاری ٹریفک گزر تی تھی کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے

پر یس کلب بھاگٹانوالہ نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری منیب سلطان چیمہ کو پل کا وزٹ کروایا جس کے بعد انہوں نے فوری محکمہ ہائی وے کو پل تعمیر کرنے کا کہا جس کے بعد گزشتہ دن محکمہ ہائی وے کے ایس ڈی او شفقت نے نہر بند کروا کر پل کی تعمیر شروع کر وا دی ۔ ملحقہ چکوک کے لوگوںخان اختر بلوچ، احمد نواز اعوان ،ملک غلام رسول، ملک سعید اعوان ،ملک بشیرا عوان ، ملک علی اعوان، چوہدری اظہر خان اور چوہدری اسلم جٹ نے ایم پی اے منیب سلطان چیمہ کا شکریہ ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں