لاہور(عکس آن لائن )صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر گراں فروشی گزشتہ روز بھی اپنے عروج پر رہی ،برائلر گوشت کی سرکاری نرخنامے میں قیمت مزید 7روپے اضافے سے371روپے فی کلو تک پہنچ گئی تاہم کئی مقامات پر دکانداروں نے400سے 420روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی ،تاجر تنظیموںاور گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال کی کال کے باعث اشیائے خوردونوش کی فراہمی میں جزوی تعطل دیکھا گیا ۔ سرکاری نرخنامے میں ایک کلو آلو نیا کچا چھلکا درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 44روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 50 روپے تک فروخت جاری رکھی،
آلو نیا کچا چھلکا درجہ دوم 40کی بجائے 43روپے،آلو سفید 27کی بجائے32روپے، پیاز درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 25روپے مقرر کی تھی تاہم دکانداروں نے 35سے 40روپے فی کلو تک فروخت کیا ، پیاز درجہ دوم 21روپے کی بجائے30روپے، ٹماٹر درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ 50روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم مختلف مقامات پر پرچون سطح پر اس کی قیمت60سے 65روپے فی کلو تک رہی، ٹماٹر درجہ دوم46کی بجائے 55روپے، لہسن دیسی 95روپے فی کلو کی بجائے140،لہسن چائنہ160روپے کی بجائے200سے220روپے،لہسن ہرنائی125کی بجائے150، ادرک تھائی لینڈ325کی بجائے400، ادرک چائنہ315روپے کی بجائے400روپے، کھیرا فارمی32روپے کی بجائے40روپے،کھیرا دیسی52رپے کی بجائے55سے60، کریلے52روپے کی بجائے65روپے،
پالک فارمی21روپے کی بجائے25روپے،میتھی 42کی بجائے50، بینگن 37کی بجائے45روپے، بند گوبھی 37کی بجائے45، پھول گوبھی47روپے کی بجائے 60 سے 65روپے، شملہ مرچ42کی بجائے50سے 55روپے، سبز مرچ اول78کی بجائے120روپے، گھیا کدو 47روپے کی بجائے55، گھیا توری 99کی بجائے 105روپے، لیموں دیسی370روپے کی بجائے460سے470،لیموںچائنہ210روپے کی بجائے340سے350روپے،بھنڈی109کی بجائے120روپے،شلجم 30کی بجائے35، اروی 104کی بجائے110،مٹر 145کی بجائے190روپے،مونگرے 114روپے کی بجائے125روپے،ٹینڈے دیسی 125کی بجائے 135،گاجرچائنہ 27روپے کی بجائے 35،روپے ،گاجر دیسی 83کی بجائے90 جبکہ حلوہ کدو32کی بجائے 40روپے فی کلو تک فروخت کیا گیا۔ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی اول فی کلو کی زیادہ سے زیادہ قیمت 175روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم یہ270روپے میں فروخت ہوا، سیب کالا کولو پہاڑی دوم115روپے کی بجائے200روپے، سیب کالا کولو میدانی اول120روپے کی بجائے180روپے، سیب ایرانی143کی بجائے230روپے، سیب سفید اول110روپے کی بجائے150روپے،
کیلا اول درجن165روپے کی بجائے250روپے، کیلا دوم درجن110روپے کی بجائے150روپے، کیلا درجن سوم 65کی بجائے95سے100روپے،سٹابری اول140روپے کی بجائے170روپے،آڑو اول185روپے کی بجائے 240سے250،امرود اول110کی بجائے140روپے، امرود دوم85روپے کی بجائے100روپے، کھجور اصیل اول185کی بجائے270روپے، خربوزہ70روپے کی بجائے73روپے، کھجور ایرانی اول225روپے کی بجائے310روپے،کینو درجن اول92کی بجائے170روپے، کینو سپیشل درجن 200کی بجائے300روپے،تربوز42روپے کی بجائے 45روپے ،گرما115کی بجائے 120جبکہ لوکاٹھ150روپے کی بجائے170روپے فی کلو فروخت کی گئی۔۔شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید7روپے ااضافے سے371روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے256رو پے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت166روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔مختلف مقامات برائلر گوشت کی رسد میں کمی کو جواز بناتے ہوئے سرکاری نرخنامے کی بجائے 400سے420روپے فی کلو تک فروخت کی گئی ۔