مسلم لیگ (ق

پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی میں جانے کیلئے کال کی یا نہیں؟’ مسلم لیگ (ق) کا جنرل (ر) باجوہ سے وضاحت کا مطالبہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ق) چوہدری سالک حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجودہ وضاحت پیش کریں کہ انہوں نے پرویز الٰہی کو تحریک انصاف میں جانے کیلئے کال کی یا نہیں؟ایک انٹرویومیں سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ کو خود کال کرنے کی وضاحت کرنی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ پرویز الہٰی نے کہا وہ عمران خان سے ملاقات کرکے ہمیں بتائیں گے، انہوں نے بنی گالا جانے کے بعد کوئی رابطہ نہیں کیا۔

انہوںنے کہاکہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا ہم سے کوئی رابطہ نہیں تھا اور نہ ہی انہوں نے چوہدری شجاعت کو تحریک نصاف میں جانے کا کہا۔سالک حسین نے سی پیک منصوبے میں تاخیر کا ذمہ دار تحریک انصاف کو قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کابینہ ارکان نے سی پیک منصوبے میں تاخیر کا کہا، اداروں کے سربراہان نے کابینہ اجلاس میں بتایا کہ تحریک انصاف کے کابینہ اراکین نے یہ ہدایت جاری کر رکھی تھی، ان سابق کابینہ اراکین کے نام بتانا مناسب نہیں لیکن کابینہ میں ان کے نام سامنے آ چکے ہیں۔
٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں