ممبئی (عکس آن لائن)بھارت کی ٹیلی ویںن اداکارہ کرشنا مکھری جی نے سیریل شبھ شگن کے پروڈیوسر پر ہراسانی کا الزام عائد کردیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں انتہائی برے وقت سے گزر رہی ہوں اور گزشتہ ڈیڑھ برس سے مشکلات کا شکار ہوں۔ اداکار نے کہا کہ میں افسردہ اور پریشان تھی، میرا دل روتا تھا جب میں خود کو اکیلا محسوس کرتی تھی اور یہ سب کچھ تب شروع ہوا جب میں نے اپنا آخری شو ‘شبھ شگن’ کرنا شروع کیا۔
انکا کہنا تھا کہ یہ شو کرنا میرا زندگی کا بدترین فیصلہ تھا، میں یہ شو کرنا ہی نہیں چاہتی تھی لیکن میں نے دوسروں کا سنا اور شو کرنے پر آمادہ ہوئی۔ کرشنا مکھرجی نے انکشاف کیا کہ پروڈکشن ہاؤس اور پروڈیوسر کندن سنگھ نے مجھے متعدد مرتبہ ہراساں کیا۔
انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ایک مرتبہ جب سیٹ پر انکی طبیعت بہتر نہیں تھی اور وہ شوٹ کرنے سے ہچکچا رہی تھیں تو اس وقت پروڈیوسر نے انہیں میک اپ روم میں بند کر دیا تھا۔ اداکارہ نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ پروڈکشن ہاؤس نے مجھے پورا معاوضہ بھی ادا نہیں کیا اور اس نے مجھے بڑی رقم کی ادائیگی کرنی ہے۔