محمد وسیم

پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی پاکستان میں پہلی میگا فائٹ کا کاونٹ ڈاؤن، شروع، دس دن باقی رہ گئے

نیویارک (عکس آن لائن) پروفشینل باکسر محمد وسیم کی پاکستان میں پہلی میگا فائٹ کا کاونٹ ڈاؤن، شروع ہوگیا، محمد وسیم کی فائٹ کو دس دن باقی رہ گئے۔محمد وسیم پہلی مرتبہ پاکستان میں رنگ میں اتریں گے، 19 دسمبر کو لاہور میں فائٹ لڑیں گے۔محمد وسیم کا ٹکراؤ میکسیکن باکسر میگیوئل ہیریرا سے ہوگا جو 27 میں سے 19 باؤٹس جیت چکے ہیں۔میکسیکن باکسر میگیوئل ہیریرا نے نارتھ امریکن چیمپیئن بیلٹ جیتی ہے۔پاکستانی باکسر محمد وسیم یہ باؤٹ جیت کر ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے اہل ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں